مقبوضہ وادی بھارتی فوج کے بیس کیمپ پر ایک بہت بڑا حملہ، بھارتی ایوان ہل گئے اور راجناتھ کا دورہ امریکہ و روس منسوخ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی بیس پر حملہ، 17 اہلکار ہلاک اور49 زخمی

بھارتی فوج کی ایڈمن بیس پر مسلح افراد کے حملے میں17 اہلکار ہلاک اور49 زخمی ہو گئے جب کہ مسلح افراد اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں واقع بھارتی فوج کی اڑی بیس پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں 9 اہلکار ہلاک اور 20زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 افراد نے بھارتی فوج کی بیس پر حملہ کیا جب کہ فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اب بھی جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد بھارتی فوج کی بڑی تعداد نے پورے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ دو حملہ آوروں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے حملے کے بعد امریکا اور روس کا دورہ منسوخ کر کے اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

No comments:

Post a Comment