انٹر ویو

بچوں کے معروف ادیب صداقت حسین ساجد سے خصوصی گفتگو

صداقت حسین ساجد کا شمار بچوں کے ان ادیبوں میں ہوتا ہے جن کا مقصد فروغ ادب ہے۔صداقت حسین ساجد کا تعلق شور کوٹ سے ہے۔صداقت حسین ساجد کو بچوں کے معروف ادیب اشتیاق احمد کی معاونت کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔ایک ہزار سے زائد تحریریں لکھ چکے ہیں۔دو کتابوں کے مصنف بھی ہیں ایک کتاب حال ہی میں شائع ہوئی ہے جس کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔صداقت حسین ساجد روشنیوں کے شہر کراچی سے شائع ہونیوالے بچوں کے معروف رسالہ بچوں کا اسلام کے معاون مدیر بھی رہے ۔علم و ادب کی دنیا میں ان کو ایک مقام حاصل ہے ۔جنہوں نے 2004ء میں اپنے قلمی سفر کا آغاز کیا اور بہت کم وقت میں انہوں نے ادب کی دنیا میں اپنا مقام بنایا۔آئیے آج ان سے ملاقات کراتے ہیں آپ کی کیسی زندگی گزارتے ہیں وہ اور ادبی میدان میں کیا کردار ادا کررہے ہی۔۔پنڈی
اپڈیٹس:السلام و علیکم

صداقت حسین ساجد:وعلیکم السلام
پنڈی اپڈیٹس:آپ نے اپنی ادبی زندگی کا آغاز کہاں سے کیا؟
صداقت حسین:میں نے اپنی ادبی زندگی کا آغاز 2004ء میں نوائے وقت کے ہفتہ وار ایڈیشن پھول اور کلیاں سے کیا-
پنڈی اپڈیٹس:آپ کو لکھنے کا شوق کیسے پیدا ہوا؟
صداقت حسین ساجد:بس مطالعہ کرتے کرتے میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی میں بھی لکھوں۔
پنڈی اپڈیٹس:آپ کی پہلی کہانی کہاں شائع ہوئی اور اس وقت کیا تاثرات تھے؟
صداقت حسین ساجد:میری پہلی تحریر روزنامہ نوائے وقت کے ہفتہ وار اڈیشن پھول اور کلیاں میں شائع ہوئی تھی ......اپنی شائع شدہ تحریر دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی تھی ......سب کو دکھاتا پھر رہا تھا۔
پنڈی اپڈیٹس:اب تک کتنی کہانیاں لکھ چکے ہیں ؟
صداقت حسین ساجد:ایک ہزار کے قریب کہانیاں ،افسانے اور مضامین وغیرہ لکھ چکا ہوں۔
پنڈی اپڈیٹس:آج کل کن رسائل میں لکھ رہے ہیں ؟
صداقت حسین ساجد:رسائل تو بہت سے ہیں۔
پنڈی اپڈیٹس:آپ کی تعلیم کتنی ہے:
صداقت حسین ساجد:ایم اے اردو
پنڈی اپڈیٹس:آپ کو کس ادب نے متاثر کیا اور پسندیدہ ادیب کونسے ہیں آپ کے؟
صداقت حسین ساجد:بچوں کے ادب میں اشتیاق احمد اور بڑوں کے ادب میں محی الدین نواب۔
کراچی اپڈیٹس:اچھا لکھاری کیسے بنا جائے؟
صداقت حسین ساجد:محنت اور لگن سے .. .....دوسری بات یہ ہے کہ جو لکھا جائے .....اس پر عمل بھی کیا جائے۔

پنڈی اپڈیٹس:آپ کی زندگی کا کوئی یادگار لمحہ اور ایسا واقعہ جس کو آپ آج تک بھلا نہ سکیں ہوں۔؟
صداقت حسین ساجد:میری زندگی کا یادگار لمحہ تو وہ ہے جب اردو زبان کے عالمی مقابلہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں میرا مضمون دسویں نمبر پر آیا .....اور وہ لمحہ جسے آج تک نہیں بھلا پایا وہ والد محترم کا آخری وقت ۔
پنڈی اپڈیٹس:ایسی خواہش جو اب تک پوری نہیں ہوئی؟
صداقت حسین ساجد:روضۃ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی حاضری۔
پنڈی اپڈیٹس:اب تک آپ کی کتنی کتابیں شائع ہوچکیں ہیں اور کون کون سی؟

صداقت حسین ساجد :اب تک دو کتابیں شائع ہوئیں ہیں۔انوکھی گواہی اور پنسل بکس اور کچھ زیر طبع ہیں۔
پنڈی اپڈیٹس:کون سی کتاب سب سے زیادہ پسند کی گئی؟
صداقت حسین ساجد:پنسل باکس کو پسندیدگی مل رہی ہے ،کیوں کہ یہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ پر مبنی کہانیوں پر مشتمل ہے۔
پنڈی اپڈیٹس:ادیبوں میں سے کس کس شخصیت سے رہنمائی حاصل کی؟
صداقت حسین ساجد:عبدالرشید فاروقی صاحب میرے استاد ہیں .....علی اکمل تصور اور اشتیاق احمد صاحب سے بھی بہت کچھ سیکھااوربڑوں کے ادب میں پرویز بلگرامی صاحب نے میری خوب راہ نمائی کی۔
پنڈی اپڈیٹس:کس قسم کی کتابوں کا مطالعہ کرنا پسند کرتے ہیں؟
صداقت حسین ساجد:اسلام کی تاریخ اور اخلاقی ناولز
پنڈی اپڈیٹس:سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کونسی کس کتاب کا مطالعہ کیا آپ نے؟
صداقت حسین ساجد:سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے رحمۃ العالمین سلمان منصور پوری کی اور صفی الرحمان مبارک پوری کی ایوارڈ یافتہ کتاب الرحیق المختوم ۔
پنڈی اپڈیٹس:کس مشہور ادیب کی معاونت کرنے کا موقع ملا؟
صداقت حسین ساجد:اشتیاق احمد صاحب کی معاونت کرنے کا موقع ملا۔
پنڈی اپڈیٹس: آپ نے ان سے کیا سیکھا کوئی یادگار واقعہ؟
صداقت حسین ساجد:تحریر میں دل چسپی اور مکالمے کیسے جاندار بنائے جا سکتے ہیں۔
پنڈی اپڈیٹس:جب پہلی بار اشتیاق احمد صاحب سے ملاقات ہوئی تو کیسا لگا؟
صداقت حسین ساجد:پہلی ملاقات میں ان کا قد کاٹھ دیکھ کر دھک سے رہ گیا تھا کہ اتنے سے قد والے ڈھیر سارے ناول کیسے لکھ لیے ہیں۔
پنڈی اپڈیٹس:آپ نے کس کس رسالہ میں کام کیا ،کیا کسی رسالہ کے مدیر بھی رہے؟
صداقت حسین ساجد:جی میں بچوں کا اسلام ،
پیغام اقبال ڈائجسٹ ،
لوٹ پوٹ ،
اور گلونہ کا معاون مدیر رہا۔


پنڈی اپڈیٹس:اب تک کتنے ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں؟
صداقت حسین ساجد:آٹھ اور ان میں ایک نشان سپاس بھی ہے۔
پنڈی اپڈیٹس:بڑوں کے لئے بھی لکھتے ہیں آپ ؟
صداقت حسین ساجد:جی ہاں ،میں بڑوں کے لئے بھی لکھتا ہوں جن میں اردو ڈائجسٹ بھی شامل ہے۔
پنڈی اپڈیٹس:کیا ملکی حالات پر بھی لکھتے ہیں؟
صداقت حسین ساجد:جی ملکی حالات پر دلیل ڈاٹ کام ،افکار،لکھاری میں پچاس لفظی کہانی لکھتا ہوں۔
پنڈی اپڈیٹس:طلباء اور نوجوانوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟
صداقت حسین ساجد:طلبا اور نوجوان ملک و ملت کا مستقبل ہیں .....انھی سے امیدیں وابسطہ ہیں .....انھیں چاہیے کہ ملک و ملت کی تعمیر کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
پنڈی اپڈیٹس:اور اس کے بعد آخری سوال پنڈی اپڈیٹس کے قارئین کو کیا پیغام دینا چاہیں گے اور فروغ اردو ادب کے حوالے سے ہمیں  اپڈیٹسکیا کردار ادا کرنا چاہیے؟
صداقت حسین ساجد:ہمیں ایک اچھا مسلمان بننا چاہیے ....جب ہم ایک اچھا مسلمان بن جائیں گے ،تو سب کچھ بہترین ہو جائے گا ،کیوں کہ اسلام میں زندگی کا بہترین ضابطہ موجود ہیں۔اردو ادب کے فروغ کے لیے ہمیں آگے بڑھ کر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا .....اپنے بچوں کو ادب کی بہترین کتابیں پڑھنے کے لیے دینا ہوں گی۔
بہت بہت شکریہ صداقت حسین ساجد آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے ہمیں کچھ وقت دیا۔

No comments:

Post a Comment