بابری مسجد رام مندر کی تعمیر

راولپنڈی( )جماعۃ الدعوۃ راولپنڈی کے مسؤل مولانا عبدالرحمن نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کیلئے 20ٹن پتھر ایودھیا پہنچائے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو انتہاپسند سرکاری سرپرستی میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیرکیلئے سازشیں کر رہے ہیں۔ ایودھیا میں پتھر جمع کئے جانے پر حکمرانوں کو کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے اور اس مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانا چاہیے۔ مسجدیں اللہ کا گھر ہیں ان کی جگہ کچھ اور نہیں بن سکتا۔بی جے پی اور مودی سرکار کی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ بابری مسجد کی جگہ ان شاء اللہ دوبارہ مسجد ہی تعمیر ہو گی اور اس کے دفاع کیلئے مسلمان ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہاکہ بابری مسجد کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس کے باوجود ہندو انتہاپسندوں نے پتھر تراشنے کی فیکٹریاں لگا رکھی ہیں لیکن ہندوستانی عدالتوں کی جانب سے اس کاکوئی نوٹس نہیں لیا جارہا۔ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کیلئے بی جے پی سرکار نے بھی انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی انتہا پسند رویوں سے دل برداشتہ ہو کر بھارتی مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں

No comments:

Post a Comment