محکمہ ریلوے نے 70 ویں یوم آزادی پر آزادی ٹرین کا شیڈول جاری کردیا۔

 محکمہ ریلوے نے 70 ویں یوم آزادی پر آزادی ٹرین کا شیڈول جاری کردیا۔
راولپنڈی(پنڈی اپڈیٹس)پاکستان ریلویز کی طرف سے70ویں یوم آزادی پرچلائی جانے والی آزادی ٹرین 12اگست 2017سے مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد سے اپنے سفر کا آغاز کر ے گی۔آزادی ٹرین چاروں صوبوں سے یہ سفر 25اگست کو شام 6بجے کراچی کینٹ پہنچ کر مکمل کرے گی۔ اس سلسلے میں باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق آزادی ٹرین ہفتے کے روز دوپہر 12بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر سب سے پہلے شام 4بجکر30منٹ پرپشاور کینٹ پہنچے گی۔ 13اگست کو پشاور سے صبح 10بجکر30منٹ پر راولپنڈی کے لیے روانہ ہو کر13اگست کوشام 7بجکر15منٹ پرراولپنڈی پہنچے گی۔ 15اگست کو صبح 9بجکر15منٹ پر راولپنڈی سے روانہ ہوکررات 10بجے لاہورپہنچے گی۔دودن لاہور میں رکنے کے بعد17اگست کولاہور سے صبح9بجے ملتان کے لئے روانہ ہو کررات 11بجکر30منٹ پرملتان پہنچے گی۔ 18اگست کو ملتان سے صبح9بجے خان پور کے لئے روانہ ہو کررات7بجکر19منٹ پرخان پورپہنچے گی۔ ایک دن وہاں رکنے کے بعد 19اگست کو خان پور سے صبح 8بجکر30منٹ پرروانہ ہوکررات8بجے سکھرپہنچے گی ۔20اگست کو سکھر سے صبح 9بجکر30منٹ پرروانہ ہوکرشام 7بجے سبی پہنچے گی۔ایک دن وہاں رکنے کے بعد سبی سے21اگست کو صبح 7بجے روانہ ہوکرشام 5بجے کوئٹہ پہنچے گی۔23اگست کو کوئٹہ سے صبح 7بجے روانہ ہوکرشام 7بجکر30منٹ پر سکھر پہنچے گی۔ ایک دن وہاں قیام کرنے کے بعد24اگست کو سکھر سے صبح 8بجے روانہ ہوکرشام 7بجے نواب شاہ پہنچے گی اوروہاں سے براستہ ٹنڈو آدم حیدر آباد پہنچے گی ۔ حیدرآباد ایک رات رکنے کے بعدبراستہ کوٹری کراچی کینٹ کے لئے روانہ ہو گی اور 25اگست کو شام 06بجے کراچی پہنچ کر اپنا سفر مکمل کرے گی۔ مزیدبرآں آزادی ٹرین پانچ گیلریز اورچھ فلوٹس پرمشتمل ہوگی پانچوں گیلریزآزادی کے حصول میں دی گئی قربانیوں کوظاہرکرتیں ہیں۔ آرمڈفورسزکی قربانیوں ، کشمیرمیں بھارتی جارحیت بھی گیلریز میں دکھائی گئی ہیں۔آزادی ٹرین کے چھ فلوٹس پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکی ثقافت کواجاگرکرتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment