ملکہ کوہسارمری میں شدید برفباری کاسلسلہ عروج پرپہنچ گیا،شاہراؤں پرٹریفک جام

ملکہ کوہسارمری میں شدید برفباری کاسلسلہ عروج پرپہنچ گیا،شاہراؤں پرٹریفک جام
مری (سٹاف رپوپرٹر سے)سڑکوں پرگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں،وقفے وقفے سے جاری برفباری کے باعث پوری وادی برف کی سفیدچادراوڑھ لی ہے،برفباری سے وادی کے حسین مناظرکو سیاح اپنے کیمریوں کی آنکھ میں محفوظ کرتے رہے۔

ملکہ کوہسارمری میں شدید برفباری کاسلسلہ عروج پرپہنچ گیا،شاہراؤں پرٹریفک جام
سڑکوں پرگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں،وقفے وقفے سے جاری برفباری کے باعث پوری وادی برف کی سفیدچادراوڑھ لی ہے،برفباری سے وادی کے حسین مناظرکو سیاح اپنے کیمریوں کی آنکھ میں محفوظ کرتے رہے۔
ملکہ کوہسارمری میں شدید برفباری ..
 کوہسارمری میں شدید برفباری ..

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری کا سلسلہ اپنے عروج پر پہنچ گیا،مختلف شاہراؤں پرٹریفک جام ہوگئی،گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، وقفے وقفے سے جاری برفباری کے باعث پوری وادی برف کی سفیدچادراوڑھ لی ہے، برفباری سے وادی کے حسین مناظر کو سیاح اپنے کیمریوں کی آنکھ میں محفوظ کرتے رہے۔ تما م شاہراہوں پر ٹریفک بدترین جام رہی۔ محکمہ ہائی وے کی طرف سے برف کو بروقت صاف نہ کئے جانے سے سیاح کئی کئی گھنٹے ٹریفک پھنسے رہے۔
سخت سردی سے شام ہوتے ہی مقامی افراد گھروں میں بند ہوکر رہ گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ دون تک جاری رہیگا۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد خود نگرانی کرنے لئے مری پہنچ گئے ہیں جبکہ سرکل مری میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ برفباری اور خراب موسم کے دوران وہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثرنہ ہو ،پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے دھند چھائی رہتی ہے اور روڈ پر پھسلن بھی ہے جسکے باعث گاڑیوں کے ٹائر پر چین لگا کر گاڑی چلائیں اس لئے سیاحوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس دوران اپنی فوگ لائٹس کو آن کرکے سفر کریں اور برفباری سیزن میں مری میں آنے سے پہلے گاڑی کو تکنیکی چیک کر لیں۔
سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے رابطہ کیلئے 051-9269200 ۔ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
KRNG RWP.

No comments:

Post a Comment