صفحات

ممتاز صحافی اور تحریک پاکستان کے کارکن محمد خان نقشبندی انتقال کر گئے

راولپنڈی (مقامی رپورٹر) ممتاز صحافی اور تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن محمد خان نقشبندی گزشتہ رات پمس میں انتقال کر گئے۔ انکی عمر 97 سال تھی وہ اپنی والدہ بہنوں اور بہنوئی سمیت 13 افراد خانہ کی شہادتوں کیساتھ 1947ءمیں جموں سے لاہور پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے صحافت کیا۔مرحوم نظامی برادران کے قابل اعتماد ساتھی تھے۔ انہوں نے روزنامہ نوائے وقت میں بھی خدمات سرانجام دیں۔ تحریک پاکستان میں ان کی خدمات اور قربانیوں کے پیش نظر انہیں تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ نے گولڈ میڈل سے نوازا تھا۔ مرحوم کا جنازہ آج ایف 653 سٹلائیٹ ٹاون نزد کٹاریاں مارکیٹ سے اٹھایا جائے گا۔ نماز جنازہ بعد دوپہر تین بجے نیوکٹاریاں کے قبرستان کی جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔آزادکشمیرکے صدر سردار مسعود خان وزیراعظم فاروق حیدر اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق نے جموں کمیونٹی کی معروف شخصیت محمد خان نقشبندی کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کشمیرکازکیلئے مرحوم اور ان کے خاندان کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے بلندی درجات کی دعا کی۔

No comments:

Post a Comment