بھارت کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرکے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔حافظ محمد سعید

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)حافظ محمد سعید امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان دو روزہ دورے کے لئے بلوچستان گئے جہاں انہوں نے بلوچ رہنماؤں سے ملاقات کی اور نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی دعوت پر ان کے ڈیرے پر ناشتہ کیا ۔حافظ سعید کوئٹہ میں سالانہ دفاع اسلام کانفرنس کے لئے گئے تھے ۔حافظ سعید نے دفاع اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ محمد سعیدکشمیر سے بھارت کی مداخلت اور ظلم بند ہونا چاہیئے۔ میں حقائق بیان کرتا ہوں اس لیے بھارت میرے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔
میں کوئٹہ میں کھڑے ہوکر ثبوت کے ساتھ بات کررہا ہوں۔
بھارت کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرکے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔
وقت آگیا ہے مسلمان اپنی اقوام متحدہ بنائے ایران اور سعودیہ کا کوئی اختلاف ہے تو وہ حل کیا جاسکتا ہے  تشدد اور گولی کے راستے بند کیئے جائین۔ پروپیگنڈا کر کے ہمارے نوجوانوں میں تکفیر کی سوچ پیدا کی جاتی ہے وہ ختم کیا جائے۔ جہاں حقوق نہیں ملیں گے ناانصافیاں ہوں گی وہاں امن کیسے ہوگا۔
سارے پاکستان کا چولہا بلوچستان کی گیس سے چلتا ہے تو پھر یہاں والوں کو حق کیوں نہین ملتاسی پیک کا منصوبہ اچھا ہے۔ وفاق اگر اس منصوبے کو چلانا چاہتا ہے تو اس منصوبے سے زیادہ توجہ دے کر بلوچستان کے مسائل حل کرنے چاہیئے اس سے امن ہوگا اور پورے پاکستان کو اس کا فائدہ ہوگا۔ قائد اعظم بلوچستان آئے تو بلوچوں نے سونے چاندی میں تولا گیا۔ پاکستان کے ہاس سرمایہ نہیں تھا۔ دفاتر میں روز مرہ کے کام کے لیے ٹبل کرسی اور بجٹ نہیں تھا۔  قائد اعظم نے اسٹیٹ بینک بنانے کے لیے بلوچستان سے مدد مانگی۔ اسلامی ملک بنانے پر قائد اعظم کو سونا چاندی میں تولا گیا اور اسی سونے سے اسٹیٹ بینک بنایا گیا۔ بلوچستان کی عوام اور نوابوں کا پاکستان پر احسان ہے۔ اس احسان کو سمجھو۔
سی پیک کے منصوبے کے ساتھ طے کرو بلوچستان میں خوشحالی لانی ہے۔ بلوچستان کی نمائندگی اسلام آباد سمیت ملک کے کونے کونے میں کروں گا۔اس موقع پر شاہ زین بگٹی نے بھی خطاب کیا ۔آخر پر حافظ محمد سعید نے بلوچستان کی عوام کا شکریہ ادا کیا گیا ۔کانفرنس سے پہلے بلوچ رہنماؤں نے حافظ محمد سعید کو قبائلی لباس بھی پہنایا۔

No comments:

Post a Comment