لاھور کی معروف مسجد ۔۔۔۔۔۔ایک تعارف



لاہور (جنید الرحمان سے )جامع مسجد القادسیہ جو کہ مرکز القادیہ کے نام سے پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں مشہور ہے ۔اس کی بنیاد 2000 میں رکھی گئی ۔یہ مرکز تقریباّ 14 کنال رقبلے پر محیط ہے جس میں داخلے کیلئے دو مرکزی دروازے ہیں۔اس کے علاوہ اس مرکز میں 50 شعبوں کیلئے دفاترقائم ہیں۔اس مسجد میں امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان ہی خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے ہیں اس کے علاوہ اگر امیر جماعۃ الدعوۃ کسی بیرونی دورے پر ہوں تو بھر جماعت کے دیگر مرکزی قائدین میں سے قادسیہ میں خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے ہیں۔خطبہ جمعہ سننے کے لیے بڑی تعداد میں مردوخواتین لاہور اور گردو نواح سے تشریف لاتے ہیں۔اس کے علاوہ ملک بھر کی اہم دینی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی مرکز القادسیہ امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان کی درخٰواست پرملکی اورعالمی حالات کے تناظر میں مشاورت کے لیے آتے رہتے ہیں۔ اس مرکز کو یہ مقام بھی حاصل ہے کہ کہ یہ عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز بھی ہیجو اسلام کے تمام دشمنوں کے لیے پریشانی کا باعث بھی ہے ۔یہ مرکز اس حوالے سے بھی زیادہ اہم ہے کہ شعائر اسلام کے خلاف یہود و ہنود کے خلاف تحریکیں بھی اسی مرکز سے چلیں اور دنیا بھر میں پھیل گئیں۔اس کی واضح مثال تحریک حرمت رسول ہے ۔جو حرمت رسول کی تحریکوں کا مرکزی دفتر ہے۔تحریک حرمت رسول کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ نے اسی مرکز کو حرمت رسول تحریکوں کا مرکز بنا رکھا ہے۔ ۔اس کے علاوہ رمضان المبارک میں ہزاروں کی تعداد میں مردوخواتین اعتکاف کے لیے آتے ہیں۔عید الضحیٰ کے موقع پر اس مرکز کو مرکزی قربان گاہ کی حثیت بھی حاصل ہو جاتی ہے۔جہاں بڑی تعداد میں قربانیاں کر کے غریبوں اور مستحقین میں قربانی کا گوشت گھر گھر پہنچایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ مرکز القادسیہ ضلع لاہور کے جماعتی نظم کا بھی مرکز ہے۔
قادسیہ دسترخوان:مرکز القادسیہ میں اس مرکز کے قیام سے لیکر اب تک غریب اور محتاج لوگوں کے لیے روزانہ کی بنیاد پر تین اوقات یعنی صبح ناشتہ،دوپہر اور شام کو قادسیہ دستر خوان لگایا جاتا ہے جہاں اوسطاّ روزانہ ایک ہزار سے زائد مزدور طبقہ اور نادار لوگ وہی کھانا کھاتے ہیں جو جماعت کے دیگر کارکنان اور قائدین کو دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ صبح ناشتے کے ساتھ چائے بھی ہر صورت دی جاتی ہے۔کھانا بڑے احترام و اکرام کے ساتھ دیا جاتا ہے۔کچن ،دستر خوان اور مرکز میں کام کرنے والے کارکنان کے کھانے کے اجتماعی انتظامات ابوزید بھائی سر انجام دیتے ہیں
شرعی عدالت: مرکز القادسیہ میں قائم یہ شعبہ بہت اہم ہے۔ روزانہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے دینی ،خاندانی ،مالی اور لین دین کے معاملات کے فیصلے کروانے کے لیے آتے ہیں ۔شرعی عدالت روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہے ۔جو فیصلے فریقین کے علاوہ پاکستان کی عدالتیں بھی قبول کرتی ہیں اس کے علاوہ لوگ اس شرعی عدالت سے فتوے کے لیے رجوع بھی کرتے ہیں۔
بلڈ بینک:جماعۃ الدعوۃ پاکستان کا یہ شعبہ بہت ہی اہم ہے جو روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کو مفت خون فراہم کرتا ہے۔ قادسیہ میں قائم اس بلڈ بینک میں لوگ خون کے عطیات بھی دیتے ہیں اور لاہور شہر کے پریشان حال لوگ بڑی تعداد میں خون بھی حاصل کرتے ہیں۔ جہاں بلڈ گروپنگ بھی کی جاتی ہے۔
ڈسپنسری: جہاں 24 گھنٹے ڈاکٹر بیٹھ کر مرکز میں کام کرنے والے سینکڑوں کارکنان کا فری میڈیکل چیک اپ کرتے ہیں اور ان مریضوں کو ادویات بھی مفت دی جاتی ہیں۔ اس ڈسپنسری کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ جہا ں اس سے جماعتی کارکنان فائدہ اٹھاتے ہیں وہاں چوبرجی اور گردونواح میں کام کرنے والے مزدور طبقہ کے افراد بھی اپنا فری میڈیکل چیک اپ اور مفت ادویات حاصل کرتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment