سکھر۔ سرکاری سکول میں بھارتی کتب پڑھئی جا رھی ھیں۔

سکھر (نیوز رپورٹ)سکھر کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں بھارت میں شائع کی گئی کہانیوں کی کتابیں بچوں کو پڑھائی جارہی ہیں۔یہ کتابیں پرتھم بکس کے تحت شائع کی گئی ہیں اوران کتب پر ریڈ انڈیاتحریر ہے۔ کتاب میں درج کہانیاں بھارت کے کلاسیکی ادب سے اخذ کی گئی ہیں جس میں مختلف واقعات کو کہانیوں کا رنگ دیا گیا ہے۔سکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو یہ کتابیں ان کے ذوق مطالعہ کو بڑھانے کے لیے دی گئی ہیں اورانہیں ایک این جی او نیسکول میں تقسیم کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment